Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Life

. ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ھے

*بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم* *ﺍَﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ* *━─━─━─━─━─━─━─━*     *-◄ یہ سبق آموز تحرر ضرور پڑھیۓ* "تلخ حقیقت"🌼 ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ھے. جواب۔۔۔۔۔۔ میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا شور ھے۔ ۔ ۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل خواہش پورا نہ ہونے کو بولتے ہیں۔۔ ہم نے تو غربت کے وہ دن بھی دیکھے ہیں کہ  اسکول میں تختی پر (گاچی) کے پیسے نہیں ہوتے تھے تو (سواگہ) لگایا کرتے تھے۔۔ (سلیٹ) پر سیاہی کے پیسے نہیں ہوتے تھے (سیل کا سکہ) استمعال کرتے تھے۔ اسکول کے کپڑے جو لیتے تھے وہ صرف عید پر لیتے تھے۔  اگر کسی شادی بیاہ کے لیے کپڑے لیتے تھے تو اسکول کلر کے ہی لیتے تھے۔۔ کپڑے اگر پھٹ جاتے تو سلائی کر کے بار بار پہنتے تھے۔۔ جوتا بھی اگر پھٹ جاتا بار بار سلائی کرواتے تھے۔۔ اور جوتا سروس یا باٹا کا نہیں پلاسٹک کا ہوتا تھا۔۔ گھر میں اگر مہمان آجاتا تو پڑوس کے ہر گھر سے کسی سے گھی کسی سے مرچ کسی سے نمک مانگ کر لاتے تھے۔۔ آج تو ماشاء اللہ ہر گھر میں ایک ایک ماہ کا سامان پڑا ہوتا ...