*ایک شخص کی چار بیویاں تھیں،چوتھی بیوی سے وہ بہت محبت کرتا تھا اور اس کو بنانے سنوارنے میں ہر وقت لگا رہتا تھا۔
• 👈 # چار_بـیـویـاں * 👉. *ایک شخص کی چار بیویاں تھیں،* *چوتھی بیوی سے وہ بہت محبت کرتا تھا اور اس کو بنانے سنوارنے میں ہر وقت لگا رہتا تھا۔* *تیسری بیوی سے بھی وہ محبت کرتا تھا کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھی جو اسے دیکھتا گرویدہ ہو جاتا اسی لئے اس کو یہ خوف لگا رہتا تھا کہ یہ کسی اور کی نہ ہو جائے* *اس لئے اسے چھپا چھپا کر رکھتا تھا۔* *دوسری سے بھی اسے بہت محبت تھی اس لئے کہ وہ اسکی ساری پریشانیوں کا حل اسے بتاتی اور ہمیشہ اس کی مدد کرتی رہتی۔* *مگر پہلی!!! پہلی سے وہ محبت نہیں کرتا تھا لیکن وہ اس سے بدستور محبت کرتی تھی۔* *------اب ہوا یہ کہ -----* *ایک دن وہ شخص اتنا بیمار ہوا کہ مرنے کے قریب ہوگیا،* *اس نے سوچا میرے پاس چار بیویاں ہیں کسی ایک کو تو مرتے ہوئے ساتھ لے جاؤں۔* *اس نے چوتھی بیوی سے کہا کہ تم میرے ساتھ چلو----* *میں نے تم پر اتنی توجہ دی اور اپنا مال بھی تم پر سب سے زیادہ خرچ کیا----* *★--جواب میں اس نے صاف صاف انکار کردیا۔* *تیسری بیوی سے کہا تو اس نے جواب دیا کہ---* *★--دنیا...