ابوہریرہ رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا:
"قیامت کے دن
قرآن ایک لاغر نوجوان کی شکل میں آئے گا
اور صاحب قرآن سے کہے گا
کیا تم مجھے جانتے ہو ؟
میں وہ ہوں جو تمہارا رات کا ساتھی تھا۔
میں تمہاری گرم دوپہر میں تمہاری پیاس کی راحت تھا۔
ہر تاجر اپنی تجارت کے پیچھے تھا
اور آج میں تاجروں (جو قرآن سے اعراض کرتے ہوئے اپنی تجارت میں مصروف تھے) کی بجائے
آپ کے ساتھ ہوں،
تب صاحب قرآن کو دائیں ہاتھ میں بادشاہت
اور بائیں ہاتھ میں دوام عطا کیا جائے گا،
اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا،
اس کے والدین کو دو ایسے جبے پہنائے جائیں گے،
دنیا اور جو کچھ اس میں ہے
اس کے برابر نہیں ہو گا۔
وہ کہیں گے
اے ہمارے رب!
یہ ہمارے لئے کس وجہ سے؟
تو کہا جائے گا
تم نے اپنے بچے کو قرآن کی تعلیم دی۔
اور قیامت کے دن صاحب قرآن سے کہا جائے گا،
پڑھو
اور درجات چڑھتے جاؤ،
اور اس طرح ٹھہر ٹھہر کر جس طرح دنیا میں پڑھتے تھے، تمہاری منزل آخری آیت پر ہے۔"
السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی۹۲۸۲.

Comments
Post a Comment