Skip to main content

مٹی ‏کے ‏برتن»


تانبے کے برتن صحت کیلئے حیرت انگیز طور پر مفید۔

پرانے دور میں مٹی کے برتنوں کے ساتھ تابنے کے برتنوں کا استعمال ہر گھر میں کیا جاتا تھا اور مشرقی روایات کے مطابق یہ برتن گھروں کی انگیٹھیوں پر سجا کر رکھے جاتے تھے مگر جوں جوں وقت آگے بڑھتا گیا ان کی جگہ شیشے،پلاسٹک اور چینی کے برتنوں نے لے لی۔

بدقسمتی سے جدید دورمیں استعمال ہونے والے ان برتنوں کی تیاری میں استعمال ہونیوالے ناقص میٹریل کی وجہ سے صحت انسانی پر مضر اثرات پڑتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

دور جدید میں پانی کو صاف کرنے کے لئے مختلف اقسام کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے مگر حیران کن طور پر تانبے میں قدرتی طور پر ایسی صلاحیت موجود ہے جو کہ جراثیم کی افزائش نہیں ہونے دیتی اور پانی میں موجود مضر اثرات کو ختم کرنے کیساتھ ساتھ پھپھوندی بھی نہیں لگنے دیتا۔تانبے کے برتن کے صحت پر حیرت انگیز فوائد ہوتے ہیں اور آپ بھی استعمال سے یہ کمال کے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

کینسر کا خاتمہ

کینسر ایک ایسا مرض ہے جو کہ تیزی سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے جان کا خطرہ لاحق ہوتا ہے جبکہ تانبے کے برتن کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال اس مرض سے آپ کو بچا سکتا ہے کیونکہ حیران کن طور پر تانبے میں ایسی صلاحیت موجود ہوتی ہے جو کہ کینسر کی افزائش کو روکتی ہے۔

بالوں کی مضبوطی

تانبے کے برتن کے استعمال کا یہ بھی فائدہ ہے کہ یہ بالوں کو مضبوط کرتا ہے اور کیمو تھراپی کے نقصانات کو بھی کم کرتا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے میلا نائن کمپاﺅنڈ حاصل ہوتا ہے۔

وزن میں کمی کے لئے

تانبے کے برتن کا استعمال وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس برتن میں پانی پینا اور کھانا کھانے سے جسم میں موجود اضافی چربی ختم ہوتی ۔

جلد کی حفاظت کے لئے

کیونکہ تانبے میں اینٹی آکسیڈنٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے یہ جلد کے خلیات کی حفاظت کرنے کے ساتھ بڑھاپے کے عمل کو بھی سست کردیا دیتا ہے۔

اس کے علاوہ تانبا تھائیرائیڈ گلینڈ کے مسئلے کو بھی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے ،دماغ کی سستی اور کاہلی میں کمی کیلئے موثر ثابت ہوتا ہے،نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے اور پیٹ کے مختلف امراض اور فضلے کو موزوں طریقے سے خارج کرنے کو بھی یقینی بناتا ہے۔

تانبے کے برتن کے استعمال کا سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ دفاعی نظام ،دل کی دھڑکن اور کولیسٹرول کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

❶❸ خدا سے ڈرنے والوں کے لیـے، البتہ اُس دن بڑی فیروزمندی ہـے۔ ❷❸ (رہنے کے لیـے) باغ اور (کھانے کے لیـے) انگور ❸❸ اور (دل بہلانے کے لیـے) اٹھتی جوانیوں والی ہم سنیں

*بامحاورہ ترجمہ اور مختصر تفسیر* سورۃُ النـَّبأ : 78 (مکی) کل آیات : 40 آج کا سبق نمبر : 4(4) آیت نمبر : 34 تا 40 بِسۡمِ ﷲِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۔⤵⤵⤵⤵⤵⤵⤵۔  ⭕ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ⭕ ⭕ حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا ⭕ ⭕ وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا ⭕ ❶❸ خدا سے ڈرنے والوں کے لیـے، البتہ اُس دن بڑی فیروزمندی ہـے۔ ❷❸ (رہنے کے لیـے) باغ اور (کھانے کے لیـے) انگور ❸❸ اور (دل بہلانے کے لیـے) اٹھتی جوانیوں والی ہم سنیں ( آج کا سبق ) ⭕ وَكَأْسًا دِهَاقًا ⭕ ⭕ لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا ⭕ ➍❸ اور (اُن کی صحبت میں پینے کے لیـے) چھلکتے جام۔ ➎❸ وہاں وہ کوئی بـے ہودہ بات اور کوئی بہتان نہ سنیں گے۔ 📄 یعنی ان کے لیـے شرابِ خالص کے چھلکتے جام ہوں گے لیکن یہ شراب ان لغویات سے بالکل پاک ہو گی جو اس دنیا کی شراب کے لوازم میں سے ہیں۔ کیف و سرور میں وہ سب سے بڑھ کر ہو گی لیکن عقل و ہوش کو ماؤف نہیں کرے گی کہ ترنگ میں آ کر انسان خیالی پلاؤ پکانے اور دروغ گوئی کرنے پر اتر آئے۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہـے کہ شراب کی بدمستی میں بسا اوقات شرابی ایسی بـے ہودہ تہمتیں بک دیتے ہیں جو ...

ایک دفعہ میں حج کرنے گیا ، وہاں منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ میں مَیں نے ایک شخص کو دیکھا جو بلند آواز کے ساتھ بار بار پکار رہا تھا لبیک لبیک لبیک اور غیب سے آواز آتی لا لبیک لا لبیک لالبیک سرکار فرماتے ہیں

 حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں حج کرنے گیا ، وہاں منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ میں مَیں نے ایک شخص کو دیکھا جو بلند آواز کے ساتھ بار بار پکار رہا تھا لبیک لبیک لبیک اور غیب سے آواز آتی لا لبیک لا لبیک لالبیک سرکار فرماتے ہیں کہ یہ سارا ماجرا دیکھ کر میں نے اس شخص کو بازو سے پکڑا اور بھرے مجمع سے باہر لے آیا اور پوچھابھلے مانس تجھے پتہ ہے کہ جب تو پکارتا ہے کہ اےمیرے اللّہ ﷻ میں حاضر ہوں تو عالمِ غیب سے حاتِب کی آوز آتی ہے نہیں تو حاضر نہیں ہے تو وہ شخص بولا ہاں معین الدینؒ میں جانتا ہوں اور یہ سلسلہ پچھلے 24 سالوں سے جاری ہے یہ میرا چوبیسواں حج ہے وہ بڑا بے نیاز ہے میں ہر سال یہی امید لیکر حج پر آتا ہوں کہ شايداس دفعہ میرا حج قبول ہو جاۓ لیکن ہر سال ناکام لوٹ جاتاہوں سرکارؒ فرماتے ہیں کہ میں نے اسے کہا کہ ہر بار ناکامی ،اور نامرادی کے باوجود تو پھر کیوں چلا آتا ہے تو اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ رُندھی  ہوٸی آواز میں گڑگڑاتے ہوۓ بولا  ۔ اے معین الدینؒ تو بتا میں یہاں نہ آٶں تو کدھر جاٶں اُس کے سوا میرا کون ہےکون میری باتیں سننے والا ہےکون ...

ایک بادشاہ نے اعلان کیا کہ کہ جو شخص جھوٹ بولتے ہوئے پکڑا گیا اس کو پانچ دینار جرمانہ ،

#وقت_اور_دولت #حکایت ایک بادشاہ نے اعلان کیا کہ کہ جو شخص جھوٹ بولتے ہوئے پکڑا گیا اس کو پانچ دینار جرمانہ ہوگا، لوگ ایک دوسرے کے سامنے بھی ڈرنے لگے کہ اگر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑے گئے تو جرمانہ نہ ہو جائے، ادھر بادشاہ اور وزیر بھیس بدل کر شہر میں گھومنے لگے، جب تھک گئے تو آرام کرنے کی غرض سے ایک تاجر کے پاس ٹھہرے، اس نے دونوں کو چائے پلائی، بادشاہ نے تاجر سے پوچھا: " تمھاری عمر کتنی ہے؟" تاجر نے کہا "20 سال۔ " " تمھارے پاس دولت کتنی ہے؟ " تا جرنے کہا۔۔۔ "70 ہزار دینار" بادشاہ نے پوچھا: "تمھارے بچے کتنے ہیں؟ " تاجر نے جواب دیا: "ایک" واپس آکر انھوں نے سرکاری دفتر میں تاجر کے کوائف اور جائیداد کی پڑتال کی تو اس کے بیان سے مختلف تھی، بادشاہ نے تاجر کو دربار میں طلب کیا اور وہی تین سوالات دُھرائے۔ تاجر نے وہی جوابات دیے۔ بادشاہ نے وزیر سے کہا: "اس پر پندرہ دینار جرمانہ عائد کر دو اور سرکاری خزانے میں جمع کرادو، کیونکہ اس نے تین جھوٹ بولے ہیں، سرکاری کاغذات میں اس کی عمر 35 سال ہے، اس کے پاس 70 ہزار دینار سے زیادہ رقم ہے، اور اس ...